وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کیلئے درخواست مسترد

وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کیلئے درخواست مسترد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کیلئے فیصل واوڈا کی درخواست خارج کر دی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں دو رکنی بینچ میں وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کے لئے فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل سے استفسار کیا کہ جب تک سزا نہیں ہوتی نااہل کیسے قرار دیا جاسکتا ہے ۔ وسیم اختر کو کسی کیس میں سزا نہیں ہوئی۔انہیں کیسے نااہل قرار دیا جائے ۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ وسیم اختر کے خلاف بہت سے سنگین مقدمات قائم ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ اس طرح کہنے سے کسی کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ فیصل واوڈا کی درخواست برخاست کرتے ہوئے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کر کے آئیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی نومنتخب مئیر وسیم اخترکی حلف برداری روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ طریقہ کار کے مطابق درخواست سپریم اسلام آباد بھیج دی گئی ہے ۔ درخواست گذارشاہد غوری نے درخواست کی سماعت کراچی میں کرنے کی استدعا کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -