’اگر اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں‘ ماہر نفسیات نے والدین کو انمول مشورہ دے دیا

’اگر اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں‘ ماہر ...
’اگر اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں‘ ماہر نفسیات نے والدین کو انمول مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے خود اعتماد اور زندگی میں کامیاب رہیں اوراب ماہرنفسیات کارل پکارڈنے اس خواہش کی تکمیل کے لئے والدین کو شاندار مشورے دئیے ہیں،آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔
*چاہے بچوں کو کسی مقابلے میں شکست ہویا فتح،ہمیشہ ان کی کوشش کی تعریف کریں۔
*انہیں موقع دیں کہ وہ اپنے مسائل کی نشاندہی خود کریں اور آپ انہیں نہ بتائیں کہ مسئلہ کیا ہے۔
*اپنے بچے سے بڑوں کی طرح کے طرز عمل کی توقع نہ کریں کیونکہ ہر بچہ عمر کے مطابق ردعمل دیتا ہے۔
*اگر انہیں کسی چیز کا تجسس ہوتواس عمل کی پذیرائی کریں۔اگر آپ انہیں کسی چیز کی جستجو سے منع کریں گے تو ان کے اعتماد میں کمی واقع ہوگی۔
*انہیں نئے چیلنجز سے روشناس کروائیںاور حالات کامقابلہ مردانہ وار کرنے کی تربیت دیں۔
*کوئی بھی شارٹ کٹ راستہ بتانے کی بجائے انہیں سمجھائیں کہ وہ قوانین کو فالو کریں۔
*ان پر بلاوجہ تنقید نہ کریں بلکہ ان کی باتوں کو سراہیں۔اگر آپ ان پر بلاوجہ تنقید کریں گے تو وہ انتہائی عدم اعتماد کا شکار ہوجائیں گے اور آسان کام کرنے سے بھی گھبرائیں گے۔
*انہیں نئی چیزیں کرنے کا موقع فراہم کریں۔انہیں ایسی چیزوں سے روشناس کروائیں جو انہوں نے پہلے نہ کررکھی ہوں۔
*اگر آپ ان کے لئے پریشان ہوں تو انہیں نہ بتائیں بلکہ ایسے کام کریں جن سے انہیں محسوس ہوکہ آپ انہیں اعتماد دینا چاہتے ہیں۔
*اگر انہیں کسی مشکل صورتحال کا سامنا ہوتو ان کی تعریف کریں اور کہیں کہ مجھے یقین ہے کہ تم یہ کام ضرور کرلوگے۔
*اپنی سپورٹ انہیں ضرور دیں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ وہ مکمل طور پر آپ کے محتاج ہوکررہ جائیں۔
*اگر وہ کوئی نئی چیز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ڈانٹنے کی بجائے انہیں اس کام کی اجازت دیں،آپ چاہیں تو یہ خیال رکھ سکتے ہیں کہ اس کام سے انہیں کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -