اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف ...
اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

  



اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)گرمیوں کے ختم ہونے سے پہلے ائیر لائنز ڈسکاؤنٹ پر غورو فکر کر رہی ہیں۔ اتحاد ائیر لائنز ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے انتہائی حیرت انگیز ریٹس کے ساتھ سامنے آئی ہے۔ یادگار سفر کیلئے دنیا کی ٹاپ کی ائیر لائن ایسی ڈیل پیش کر رہی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی۔دبئی کی اتحاد ائیر لائنز کے بیڑے میں 700سے زائد طیارے ہیں۔ اتحاد ایئر لائن نے اپنے کرایوں میں50فیصد تک رعایت دی ہے۔ جی ہاں 50فیصد ! جلدی کریں اس سے پہلے آفر ختم ہو جائے  کیونکہ اس آفر کی مدت 5ستمبر تک ہے۔ اس ائیر لائن کی طرف سے ایک آفر یہ بھی ہے کہ آپ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے 2017ءتک کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں ۔ چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہ کمال کی سہولت آپ کے لئے منافع بخش ثابت ہوگی۔جب چھٹیوں کے موسم میں لوگوں کی مانگ بڑھ جائے گی تو قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو جائے گالیکن جو لوگ اس آفر سے فائدہ اُٹھا چکے ہوں گے وہ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ نئے ڈسکاؤ  نٹ ریٹس کے تحت اتحاد ائیر لائنز کے ریٹ کچھ اس طرح ہوں گے:

لاہور سے ابوظہبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔34,290روپے

کراچی سے ابوظہبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔24,090روپے

اسلام آباد سے ابوظہبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔34,300روپے

لاہور سے امریکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73,100روپے

کراچی سے امریکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔71,120روپے

اسلام آباد سے امریکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔94,750روپے

حیرت انگیز سروسزوہ بھی اتنی کمال قیمتوں میں ایک ایسی آفر ہے جسے بالکل بھی ضائع نہیں کرناچاہئے۔اتحاد ائیر لائن اپنی منفرد سروسز کی وجہ سے ہی پہچانی جاتی ہے جو آپکے سفر کو اوریادگار بنا دیتی ہیں۔

اتحاد ایئر ویز کے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی تفصیلات کے لئے کلک کریں

مزید : بزنس /اہم خبریں