ہندوستان کے بلاتکاری بابا ’’گرمیت رام کی مونہہ بولی بیٹی اور مبینہ معشوقہ ’’ہنی پریت ‘‘لاپتا ہو گئی

ہندوستان کے بلاتکاری بابا ’’گرمیت رام کی مونہہ بولی بیٹی اور مبینہ معشوقہ ...
ہندوستان کے بلاتکاری بابا ’’گرمیت رام کی مونہہ بولی بیٹی اور مبینہ معشوقہ ’’ہنی پریت ‘‘لاپتا ہو گئی

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے مشہور و معروف ’’بلاتکاری بابا ‘‘گرو رام رحیم سنگھ کی مونہہ بولی بیٹی ہنی پریت لاپتا ہو گئی ،اُسے آخری مرتبہ اس وقت دیکھا گیا تھا جب گرورام رحیم کو سزا سنائے جانے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر جیل منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ اسی ہیلی کاپٹر میں موجود تھی تاہم اس کے بعد کچھ پتا نہیں ہے کہ ہنی پریت اس وقت کہاں ہے؟ دوسری طرف گذشتہ روز ہنی پریت کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی بیوی اور گرمیت رام رحیم سنگھ کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے اور اس نے خود اپنی آنکھوں سے ان دونوں کو انتہائی قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق سچا سودا کے سربراہ اور آشرم کی دو خواتین سے عصمت دری کے سزا یافتہ مجر م گرمیت رام رحیم سنگھ کی مونہہ بولی بیٹی اور مبینہ معشوقہ ’ پریانکا تیجا عرف ’ ہنی پریت گذشتہ دو روز سے منظر عام سے غائب ہیں اور اس کے بارے کوئی اطلاع نہیں کہ اس وقت وہ کہاں ہے ۔ہنی پریت کو آخری مرتبہ اس وقت دیکھا گیا تھا جب گرمیت رام کو سی بی آئی کی عدالت نے 20سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور انہیں جیل منتقل کرنے کے لئے سپیشل ہیلی کاپٹر میں بٹھایا گیا تو اس کے ساتھ ہنی پریت بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھی ۔ کہا جا رہا ہے کہ گرمیت رام نے جیل حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے ساتھ جیل میں ہنی پریت کو بھی رہنے کی اجازت دی جائے تاہم جیل حکام نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا ،تاہم جیل منتقلی کے بعد ہنی پریت کہاں گئی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل رہی ۔دوسری طرف کہا جا رہا تھا کہ گرمیت رام رحیم سنگھ نے اپنا جانشین ہنی پریت کو بنانا چاہتے تھے اور سچا سودا کے تمام معاملات بھی ہنی پریت کے سپرد کرنا چاہتے تھے ،تاہم ابھی خبر آئی ہے کہ گرمیت رام کی والدہ نے اپنے پوتے جسمیت رام کو سچا سودا کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ، انہوں نے یہ فیصلہ گرمیت رام کو 20سال سزا سنائے جانے کے فوری بعد سچا سودا میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا جس میں 45کے قریب سادھوؤں نے شرکت کی تھی تاہم اس کی ابھی کوئی حتمی تصدیق نہیں ہوئی ۔’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق گرمیت رام رحیم سنگھ اربوں روپے کے کاروببار کا مالک ہے اور اس کے ہندوستان سمیت کئی ملکوں میں کاروبار پھیلے ہوئے ہیں ،اربوں کے کاروبار پر قبضہ جمانے کی ’’جنگ ‘‘ بھی شروع ہو چکی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی