خارجہ پالیسی پر قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے،عبدالعلیم خان

خارجہ پالیسی پر قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کے اوپر قومی اتفاق رائے خوش آئند امر ہے،عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بہادرانہ موقف اختیار کیا ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت گزشتہ4برسوں کی ناکام خارجہ پالیسی کے اثرات سامنے آ رہے ہیں جس ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں تھا وہاں پالیسی خاک مرتب ہونا تھی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہمیں مل کر ہی مستقبل کو درست کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہماری سیاسی قیادت نے کبھی بھی قومی تقاضوں کے مطابق اقدام نہیں اٹھائے اور کشکول توڑنے کی بجائے ملک کو دن بدن قرضوں کے بوجھ تلے دبا ڈالا گیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزادانہ اور خود مختار پالیسیاں ہی ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرتی ہیں دوسروں سے ڈکٹیشن لینے کے بعد خود انحصاری حاصل نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ قومی رہنماؤں کو عمران خان سے سبق سیکھنا چاہیے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے وسائل پر بھروسہ کرنے کا سبق دیا ہے انہو ں نے کہا کہ قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو نظر انداز کرنا ہو گا اور ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نئے سرے پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1