عوام کو محرومیاں دینے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،فرحت شاہد

عوام کو محرومیاں دینے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،فرحت شاہد

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فرحت شاہد رسال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں قوم کو 30سال سے محرومیاں دینے والے اب کس منہ سے عوام کو ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعووں کا لالی پاپ دے کر ووٹ مانگے رہے ہیں ۔ اب جب سپریم کورٹ نے میاں نوازشریف کو تاحیات نا اہل کر دیا ہے اس وقت ایک بار پھر تمام تر سرکاری مشینری کا استعمال کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے لیکن اب کی بار عوام اور تحریک انصاف ایسا نہیں ہونے دے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 56بلال گنج سعدی پارک میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نوشین حامد ، رضوانہ غضنفر ، انیلہ بیگ اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل 56میاں ماجد بھی ان کے ساتھ تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1