عید الاضحی پرچڑیا گھروں کی سیکیورٹی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

عید الاضحی پرچڑیا گھروں کی سیکیورٹی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

لاہور(لیڈی رپورٹر) عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ، سٹاف کی حاضری اور سٹاف کا نظم و ضبط چیک کرنے کیلئے 10 افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر سمیت تمام چڑیاگھروں، صوبہ بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وائلڈ لائف، کیوریٹرز، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرزاور تمام فیلڈافسران واہلکاران کو عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہنے کی ہدا یت کی گئی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیش جاری کردیئے گئے ہیں ۔

س امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیاجس میں تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔باقاعدہ جاری ہونیوالے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف سرگودھا محمد ندیم قریشی کو وائلڈلائف پارک لوئی بھیر اور وائلڈلائف پارک مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محمد سلیم اختر کو وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان اور بہاولپور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹرڈیرہ غازی خان رانا شہبازخان کو وائلڈ لائف پارک ہیڈ سلیمانکی اوکاڑہ اور وائلڈ لائف پارک بہاولنگر، ڈپٹی ڈائریکٹر سالٹ رینج چکوال ریاض احمد کو سفاری زو لاہور ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور محمد انور مان کو وائلڈ لائف پارک جلو ، ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ عبدالشکور منج کو وائلڈلائف پارک چھانگا مانگا ضلع قصور، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن سید ظفرالحسن کو لاہور چڑیاگھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ساہیوال ریجن محترمہ مصباح سرور کو وائلڈ لائف پارک وہاڑی اور پیرو وال بریڈنگ سنٹر خانیوال، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف فیصل آباد ریجن زاہد اقبال شیخ کو ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر اور فتح پور وائلڈ لائف پارک لیہ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف سائینسز گٹ والا فیصل آباد مظہر امتیاز وائلڈ لائف پارک کمالیہ ،بھاگٹ اورجھنگ کے وائلڈ لائف پارکس چیک کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1