لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈ ٹ نوازشریف کو جاتا ہے،میاں عرفان

لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈ ٹ نوازشریف کو جاتا ہے،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کا کریڈٹ سابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی شب و روز کی محنت کو جاتا ہے۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔ گیس کی بنیاد پر پنجاب میں 3600 میگاواٹ کے 3 پراجیکٹس لگانے کا فیصلہ محمد نوازشریف کا جرأت مندانہ اقدام ہے اور ان منصوبوں سے جہاں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، وہاں صارفین کو بھی بجلی سستی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے یہ منصوبے 20، 20 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں اور اتنی تیز رفتاری سے گیس کی بنیاد پر لگنے والے منصوبوں کی تکمیل دنیا کی تاریخ میں کوئی اور مثال موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے اور آئندہ سال عام انتخابات سے قبل ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گااوراس کی جانب ہم تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1