مسلم لیگ(ن) نے سازشوں کے باوجود ترقیاتی منصوبے مکمل کئے،آزاد تبسم
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ چکوال میں عمران خان کو پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اور امانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے۔
اور رکاوٹوں ومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔ شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اوردھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہا۔ عمران خان جمہوری نظام کے خلاف مسلسل سازشیں کرتے رہے لیکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکی