لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات ،منٹگمری روڈ کی تاجر برادری کا حاجی مجاہد مقصود بٹ اور فیصل مصطفی بٹ کی حمایت کا اعلان

لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات ،منٹگمری روڈ کی تاجر برادری کا حاجی مجاہد ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے لیے منٹگمری روڈ کی تاجر برادری نے ایسو سی ایٹ کلاس کے لیے حاجی مجاہد مقصود بٹ اور فیصل مصطفی بٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔گزشتہ روز منٹگمری روڈ پر انتخابی مہم کا آغاز کر تے ہوئے امیدواران نے شاپ ٹو شاپ ووٹ کے صحیح استعمال کی گزارشات کرت رہے جبکہ ووٹرز نے بھی مکمل یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہو رچیمبر میں حقیقی اور ایماندارتاجروں کو ووٹ دے کر کامیا ب کروائیں گے ۔ اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو دبٹ نے کہاکہ لاہور چیمبر کے انتخابات کے لیے فاؤ نڈرز کے قائدین پیسوں کے عوض ٹکٹیں دے رہے ہیں ہم حق سچ کی آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔

نہ ہم جھکیں گے اور نہ ہم ڈرے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تاثر قائم کیا ہے کہ لاہور چیمبر کے انتخابی مہم کے لیے مارکیٹوں کے تاجروں کو کسی قسم کا خرچہ نہ کر نا پڑے اور نہ ہی پر تپاک استقبال کے لیے فضول رقم ضائع کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ منٹگمری روڈ کے پینتیس سے زائد ووٹرز نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ آج میڈیسن مارکیٹ میں انتخابی مہم کے لیے تاجروں کے پاس جایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4