اسلم شیخ ڈرامہ سیریل ’’کب میرے کہلاؤگے ‘‘میں کاسٹ

اسلم شیخ ڈرامہ سیریل ’’کب میرے کہلاؤگے ‘‘میں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکار اسلم شیخ نے سکس سگما پروڈکشنز کی نئی ڈرامہ سیریل ’’کب میرے کہلاؤ گے ‘‘سائن کرلی جس کی ریکارڈنگ کا آغاز گزشتہ روز ہوا تو اسلم شیخ نے سیٹ پر مٹھائی منگواکر دعا کی اور سیٹ پر موجود فنکاروں کا منہ میٹھا کروایا۔مذکورہ سیریل کی ہدایات محمد شفیق دے رہے ہیں ڈی پی او احسن ہیں سینئر و جونیئر فنکاروں کے ساتھ اسلم شیخ کام کررہے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ یہ ایک معاشرتی کہانی پر مبنی سیریل ہے جس میں فنکاروں کی پرفارمنس ناظرین کو پسند آئے گی۔ مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ سی ویو کے ایک بنگلے میں جاری ہے جس کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرنے کیلئے تمام فنکار مصروف ہیں۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ سینئر فنکار جب جونیئر زکے ساتھ اچھا رویہ رکھتے ہیں تو ہمارا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید : کلچر