یویو ہنی سنگھ بھی علی سیٹھی کی آواز کے دیوانے
لاہور (فلم رپورٹر) پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو ہندوستان میں ایک اور مداح مل گیا اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ ہیں۔ویسے تو فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے کامیابی سے آگے بڑھتے میوزک شو 'کوک سٹوڈیو' کا سیزن 10 صرف یہیں نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔یو یو ہنی سنگھ کو بھی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں علی سیٹھی، علی حمزہ اور وقار احسن کا گایا ہوا گانا ’تنک دھن‘ کافی پسند آیا۔