میری جدوجہد کے ذریعے مصباح اور یونس کو فیئرویل ملا،شاہد آفریدی

میری جدوجہد کے ذریعے مصباح اور یونس کو فیئرویل ملا،شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’ نجم سیٹھی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ سے دوبارہ رابطہ کیا تاکہ مجھے میرے ہوم کراؤڈ کے سامنے الوادعیہ مل سکے، میرے لئے فئیر ویل کی اپنی ذات سے اتنی حیثیت نہیں تھی، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری جدوجہد کے ذریعے مصباح اور یونس کو وہ فیئرویل ملا جس کے وہ حقدار تھے،آپ لوگ مجھے افغان ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن دیکھ سکیں گے جہاں کرکٹ کے ذریعے میں امن کا پیغام پہنچاؤں گا ، میں جہاں بھی جاؤں جو بھی کروں میری پہچان پاکستان ہے اور میں نمائندگی پاکستان کی کرتا ہوں،پاکستان زندہ باد‘‘۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ

نے مصباح الحق ،یونس خان اور شاہد آفریدی کے لیے 14ستمبر کو فیئر ویل دینے کا منصوبہ بنایا تھا.

تاہم آفریدی اور یونس خان نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی