آسٹریلیا نے ہیزلووڈ کی جگہ سٹیو او کیف کو طلب کر لیا

آسٹریلیا نے ہیزلووڈ کی جگہ سٹیو او کیف کو طلب کر لیا

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے فٹنس مسائل کا شکار جوش ہیزلووڈ کی جگہ سٹیو او کیف کو سکواڈ میں طلب کر لیا، ہیزلووڈ پہلے ٹیسٹ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ اور دورہ بھارت سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی سلیکٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کی وکٹیں سپنرز کیلئے موزوں ہیں اسلئے ہم نے فاسٹ باؤلر کی بجائے سپنر کو ہیزلووڈ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کین رچرڈسن کو ہیزلووڈ کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹیسٹ 4 ستمبر سے شروع ہو گا اور میزبان بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی