عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ، قومی ٹیم کیلئے ٹرائلز 9 سے ستمبر شروع ہونگے

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ، قومی ٹیم کیلئے ٹرائلز 9 سے ستمبر شروع ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز آئندہ ماہ 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں ہوں گے۔

تربیتی کیمپ میں ڈومیسٹک سطح اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے34 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی