ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، فخر زمان

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، فخر زمان
 ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، فخر زمان

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپینزٹرافی کے ہیروفخر زمان نے کہا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں سے کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ہر کھلاڑی نے اپنا کھیل کھیلنا ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چیمپینز ٹرافی فائنل کے ہیرو کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔اوپنگ بیٹسمین فخرز مان ورلڈ الیون کے سامنے صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں۔قومی سٹار اوپنرکا کہنا تھا کہ اس بار اپنوں کے سامنے چوکے اور چھکے لگائیں گے۔فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی نے اپنا کھیل کھیلنا ہوتا ہے، قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں سے کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔فخر زمان سے جب مکی آرتھر کے رویے بارے پوچھا گیا تو جواب دیا کہ مکی آرتھر ہر بات بڑے پیار سے سمجھاتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی