اسلام آباد کو بھی مصباح کے متبادل کی فکر پڑگئی

اسلام آباد کو بھی مصباح کے متبادل کی فکر پڑگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی مصباح الحق کے متبادل کی فکر پڑگئی۔مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم مصباح اب ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوچکے ہیں،بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے ان کے مزید کرکٹ کھیلنے کے امکانات بھی کم ہوتے جارہے ہیں، اس کے باوجود ان کی جانب سے کم سے کم پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کی امید موجود ہے۔ البتہ فرنچائز مینجمنٹ نے ابھی سے مستقبل کے حوالے سے غورو فکر شروع کردیا۔ٹیم منیجر ریحان الحق کہتے ہیں کہ مصباح الحق جیسے انتہائی تجربہ کار کھلاڑی کی موجودگی سے ہمیں بطور ٹیم کافی مدد ملی، تاہم اب ہمیں آگے جانا ہے، ہم جاتنے ہیں کہ مصباح الحق کا بطور کرکٹر وقت اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم سنجیدگی سے تیسرے سیزن میں ایک نائب کپتان کے تقرر کا سوچ رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ٹیم کی قیادت کے لیے تیار ہوسکے۔ریحان الحق نے کہا کہ اگلے سیزن کیلیے باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش کی خاطر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دو انڈر 23 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا،ایک ٹورنامنٹ راولپنڈی اور دوسرا اسلام ا?باد میں منعقد ہوگا، جس میں 6، 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، کھلاڑیوں کا انتخاب جاری ٹرائلز سے چار رکنی سلیکشن کمیٹی کررہی ہے۔

، دونوں ٹورنامنٹس کی فاتحین سائیڈز کا ا?پس میں فائنل ہوگا، ان ایونٹس کی بدولت ہم باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کریں گے اور انھیں اگلے ایڈیشنز میں مواقع دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی