یو ایس اوپن ، دفاعی چیمپئن اینجلیق کر بر اپ سیٹ شکست

یو ایس اوپن ، دفاعی چیمپئن اینجلیق کر بر اپ سیٹ شکست

نیویارک(نیٹ نیوز ) عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا، بربورا سٹرائیکووا، کارلا سوریز نوارو اور اوساکا جاندار ا?غاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لی نیٹ کو 6۔2 اور 6۔1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے جاپانی کھلاڑی میساکی ڈوئی کو شکست دی، سپین کی کارلا سوریز نے ترکش کھلاڑی ا آئپک سولو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جاپان کی اوساکا پہلی آزمائش میں فتح یاب رہیں، انہوں نے دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسری جانب راجر فیڈرر اور رافیل نڈال فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی تیافوئے کواور ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے لاجووچ کو ہرایا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی