سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم آج لاہور پہنچے گی

سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم آج لاہور پہنچے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم آج رات ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیم کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر)جے یاناتھ سی پی بھی موجود ہوں گے، 12رکنی کوہ پیما ٹیم K-2 سمیت کئی پہاڑوں کو سر کرنے کیلئے شمالی علاقوں کی جانب روانہ ہو جائے گی۔، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خوش آمدید کہیں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔کوہ پیما ٹیم میں انیل شانتا پریرا، ساہان ہانساکا، شیلیتھا تھیانگاباندرا،لاسریتھا سانتوستھا، راوندا شی ہان باندرا، تلینانوان ڈیوڈ، کریویتا ویتھانایج، دیدولا نیلان، کاسن کاشال، وارم کوسالا، سداتھا ماہاسن، ابیسین جی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی