شملہ مرچ کی کاشت کیلئے زر خیز زمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت

شملہ مرچ کی کاشت کیلئے زر خیز زمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت

سلانوالی(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ شملہ مرچ کے کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر کا شت کا ر دو با ر ہ ہل چلائیں۔زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ شملہ مر چ کی کیلیفورنیا اور چائینیز جوائنٹ ز یا د ہ پیداوار دینے والی اقسام ہیں ۔پنیری کی کا شت کیلئے زر خیز میرا زمین کا انتخاب کریں ۔زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں ایک با ر مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر اچھی طرح ہمورا کر لیں ۔15سے 20ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھا د فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں ملا دیں، کھیت میں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر دو با ر ہ ہل چلا ئیں ۔بیج کو کیا ریو ں میں 8سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروں میں بوئیں، پنیری کو کورے کے اثرات سے بچانے کیلئے شمال کی طرف سر کنڈوں سے ڈھا نپ دیں ۔پودوں کی کھیت میں منتقلی کیلئے 3/4میٹر کے فاصلہ پر پٹر یا ں بنا کر پو دے لگائیں اور درمیانی نا لیوں میں پانی چھوڑ کر پودوں کو پٹریوں کے جنوبی جا نب 30سینٹی میٹر پر لگائیں، ہر پانچ سے 6پٹریوں کے بعد ایک پٹر ی پر جنتر بو دیں۔

مزید : کامرس