قربانی کی کھالیں صحیح حقداروں تک پہنچانے کیلئے سمجھداری سے کام لینا ہوگا

قربانی کی کھالیں صحیح حقداروں تک پہنچانے کیلئے سمجھداری سے کام لینا ہوگا

فیصل آباد ( بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر رانا سکندر اعظم خاں نے کہا کہ زکوۃ اور قربانی کی کھالوں کو ان کے صحیح حقداروں تک پہنچانے کیلئے خاص طور پر فیصل آباد کی تاجر برادری کو سوجھ بوجھ سے کام لینا ہوگا۔ وہ غیر سرکاری تنظیم آئی پیڈ کے زیر اہتمام فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آڈیٹوریم میں " وائزگیونگ۔سیف لیونگ" کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل نظام حیات ہے جس میں دینی، دنیاوی اور آخروی زندگی کو سنوارنے کیلئے ہر شعبہ بارے واضح احکامات اور ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا ایک خوبصورت پہلو مساوات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے صاحب حیثیت لوگوں پر یہ ذمہ داری ڈال دی ہے کہ وہ اپنے مستحق عزیز و اقارب اور معاشرہ کے غرباء اور مساکین کی دل کھول کر مدد کریں۔ اس سلسلہ میں زکوٰۃ کو فرض قرار دیا گیا ہے۔ زکوۃ اور قربانی کی کھالیں دو ایسے اہم ذرائع ہیں جن کے صحیح استعمال سے نہ صرف غربت کا مکمل اور یقینی خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان غرباء کی ایک بڑی تعداد کو روزگار مہیا کرکے اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ خود زکوۃ کے سلسلے کو آگے بڑھا سکیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں آئی پیڈ کی کوششوں کو سراہا جو وہ زکوۃ اور قربانی کی کھالوں کو صحیح حقداروں تک پہنچانے کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کے اس عمل کو آگے بڑھانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آئی پیڈنے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کام کو حکومت پر چھوڑ نا مناسب نہیں

مزید : کامرس