عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

لندن (اے پی پی) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ سال کی بلند سطح پر آگئے۔لندن سپاٹ میں سونے کے نرخ 0.9 فیصد تک بڑھنے کے بعد 1320.64ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔سونے کے یہ نرخ گزشتہ سال نومبر کے بعد بلند ترین ہیں جس کی بنیادی وجہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی کی فضا ہے۔چاندی کے نرخ بھی اپریل کے بعد پہلی بار 1700 ڈالر فی اونس کی حد پار گئے۔

اس کے سودے 17.50 ڈالر میں ہوئے۔پلاٹنیم کے سودے 998.50 ڈالر میں طے ہوئے۔

مزید : کامرس