لکی سیمنٹ کیلئے بہترین کارپوریٹ ایوارڈ

لکی سیمنٹ کیلئے بہترین کارپوریٹ ایوارڈ

کراچی (این این آئی) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP)اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آفاکستان ICMAP) ( کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں لکی سیمنٹ کو بیسٹ کارپوریٹ ایوارڈ 2016ء کے اعزاز سے نوازاگیا ہے۔ لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ شوگر اور سیمنٹ کیٹگری میں دیا گیا ہے۔ لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2016ایوارڈ وصول کیا۔آئی سی ایم اے پی اور آئی سی اے پی مشترکہ طورپر بیسٹ کارپوریٹ ایوارڈ ز کی تقریب 2000ء سے ہرسال انعقاد کرتے ہیں۔واضع رہے کہ یہ ایوارڈسالانہ رپورٹس کی تیاری میں بین الاقوامی طریقوں اور شفافیت کی پیروی کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس ایوارڈ کیلئے بنیادی معیار، بیسٹ کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ طریقہٗ کار ،پالیسیوں، سماجی ذمہ داریوں،سرمایہ کاروں کے تحفظات اور کمپنی کی ریکارڈ کیلئے سخت پالیسیوں کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کے بورڈ ممبرز کی پروفائل،آڈٹ رپورٹ اور متعلقہ کمیٹی کے اجلاسوں کے کمپنی کے متعلق منٹس کی فراہمی کی مکمل چھان بین کے بعد یہ ایورڈ دیا جاتاہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد ریگولیٹرز، سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز جو کمپنیوں کی کارکردگی اور سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں کیلئے سالانہ رپورٹس کی تیاری میں درست، معلوماتی اور بروقت اشاعت کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے کہاکہ ملک میں اقتصادی ترقی کی کوششوں کیلئے کسی بھی ادارے میں شفافیت اور احتساب بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایوارڈ لکی سیمنٹ کی بہترین رپورٹنگ اور ڈاکومینٹیشن کے طریقہ کی عکاسی کرتاہے۔ نعمان حسن نے کہاکہ ہمارا مقصد اعلیٰ معیار کی رپورٹس تیار کرنا ہے تاکہ ہمارے اسٹیک ہولڈرز کو ہماری کاروباری کارکردگی کے بارے میں بتایاجاسکے۔

مزید : کامرس