نیمیر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈ کو 351 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع

نیمیر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈ کو 351 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع

اسلام آباد (اے پی پی) نیمیر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈ (این آئی سی ایل) نے گذشتہ مالی سال 2017ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 351 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال میں کمپنی کے خالص منافع میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ این آئی سی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2016ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 306 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی متفرق آمدنی میں 4329 فیصد کا اضافہ ہونے سے آمدنی 31 ملین روپے تک بڑھ گئی جو مالی سال 2016ء کے اسی عرصہ کے دوران 0.7 ملین روپے تھی۔

کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں اضافہ سے فی حصص آمدن 2.76 روپے کے مقابلہ میں 3.18 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

مزید : کامرس