ہمیں سی پیک سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا:نبیل محمود طارق

ہمیں سی پیک سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا:نبیل محمود طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چائینہ اکنامک کوریڈور سے پوری دنیا کی اپنی مصنوعات سپلائی کریگی۔سی پیک صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ گلوبل اکانومی کیلئے گیم چینجر ہے،ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹر ی نبیل محمودطارق نے گزشتہ روزاجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر مختار احمد چوہدری ، علیم بٹ ، سلطان محمود ، الیاس خان ، مرزا ارشد بیگ اور طارق مجید سمیت دیگر موجو د تھے ۔ نبیل محمود طارق نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اورسروسز سیکٹر انتہائی تیزی سے ترقی کریگااوربار برداری کے کاروبار کو تقویت ملے گی لہذااس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آباد ی کی وجہ سے ہمیں سالانہ لاکھوں ملازمتوں کی ضرورت ہے ۔
جو پبلک اورپرائیویٹ شعبہ مل کربھی فراہم نہیں کرپائینگے ،اس لیے ہماری یونیورسٹیز کو چاہیئے کہ وہ رسمی تعلیم کیساتھ نوجوانوں کو فنی تعلیم دیں اورانہیں انٹر پینورشپ کی طرف راغب کریں تاکہ وہ کاروبارکی طر ف آئیں ملازمت لینے کی بجائے ملازمت دینے والے بن جائیں۔

مزید :

کامرس -