روس چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک، جولائی میں1.17ملین بیرل یومیہ تیل برآمد

روس چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک، جولائی میں1.17ملین بیرل ...

بیجنگ(اے پی پی) روس ماہ جولائی میں چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا،گذشتہ سال جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں روس سے تیل کی درآمد میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔چین کے محکمہ کسٹم کے مطابق جولائی میں روس سے 4.97 ملین ٹن (1.17ملین بیرل یومیہ)تیل چین آیا یہ مسلسل پانچواں ماہ ہے کہ روس چین کو تیل سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔ محکمہ کسٹم کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر روس سے تیل کی درآمد میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی میں چین نے کل 34.74 ملین ٹن (8.18 ملین بیرل یومیہ)خام تیل منگوایا جو جون کے مقابلے میں کم تاہم سال پہلے کے جولائی کے مقابلے 12 فیصد زیادہ ہے۔سعودی عرب چین کو تیل برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک رہا جہاں سے جولائی میں 3.99 ٹن(940,000 بیرل یومیہ) خام تیل چین پہنچا۔افریقی ملک انگولا جولائی میں چین کو تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا۔

مزید : کامرس