امریکہ کا نیوکلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ

امریکہ کا نیوکلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)امریکہ نے نیواڈا کے صحرا میں نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کیا ہے ۔امریکی نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ریاست نواڈا کے صحرا میں یہ تجربات کیے گئے۔ان تجربات کیلئے ایف 15 ای طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے دوران بی 61 سیریز کے نئے ایٹمی بم ایک خشک جھیل میں گرائے گئے تاہم ان ایٹمی بموں پر وار ہیڈ نصب نہیں تھے۔ان تجربات کا مقصد نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں ٗادارے کے مطابق یہ تجربات8 اگست کو کیے گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -