اکبر بگٹی کیس،پرویز مشرف کی بریت کا فیصلہ برقرار، جمیل بگٹی کی درخواست مسترد

اکبر بگٹی کیس،پرویز مشرف کی بریت کا فیصلہ برقرار، جمیل بگٹی کی درخواست ...

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے بزرگ سیاستدان نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے 18 جنوری کو سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ تاہم، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے جمیل بگٹی کی درخواست خارج کر دی ہے اور انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

بگٹی قتل کیس

مزید : علاقائی