وزیر اعلی شہباز شریف نے چکوال کی طالبہ علیشا حجاب کو 10 لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ دیا،تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

وزیر اعلی شہباز شریف نے چکوال کی طالبہ علیشا حجاب کو 10 لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے میٹر ک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ضلع چکوال کی کم وسیلہ ہونہار طالبہ علیشا حجاب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کم وسائل رکھنے کے باوجود میٹر ک امتحانات میں شاندار نمبر لینے پر طالبہ علیشا حجاب کو مبارکباددی۔ وزیراعلیٰ نے طالبہ کے والدین ، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کو بھی مبارکباد دی ۔وزیر اعلی نے طالبہ علیشا حجاب کو 10 لاکھ روپے انعام کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا۔وزیر اعلی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون چکوال کیلئے پانچ لاکھ روپے ، ڈپٹی ہیڈ مسٹریس ، ٹیچر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے۔علیشا حجاب کے والد جابر عباس ، والدہ رابعہ بی بی ، چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال غلام مرتضی انجم ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون چکوال کی ڈپٹی ہیڈمسٹریس امت الباسط، ٹیچر منزہ حبیب اور طالبہ کا بھائی رضا حیدر بھی اس موقع پر موجود تھا۔ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمدخان ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ اور پریس سیکرٹری وزیر اعلی کے علاوہ متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شہباز شریف

مزید :

علاقائی -