نصف ٹن وزنی مصری خاتون کی آئس کریم کھانے اور سیر کی خواہش

نصف ٹن وزنی مصری خاتون کی آئس کریم کھانے اور سیر کی خواہش

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصرکی نصف ٹن وزنی خاتون متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں برجیل اسپتال میں کئی ماہ کے علاج کے بعد اب کافی حد تک تندرست ہیں۔ ان کی خواہش پر دارالحکومت کے اہم سیاحتی مقامات کی سیر کرائے جائے گی۔ اس دوران وہ ساحلی سمندر کے قریب ابو ظہبی کورنچ میں آئس کریم سے بھی لطف اندوز ہوں گی۔برجیل اسپتال کے ایک عہدیدار نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ’نصف ٹن وزنی‘ مصری خاتون کا وزن کافی کم ہوچکا ہے۔ ایک وقت تھا کہ وہ خود سے کروٹ نہیں بدل سکتی تھیں۔ اب ان کی خواہش کے کہ وہ ابو ظہبی کی سیر کریں۔ ان کی خواہش پرعمل درآمد کرتے ہوئے آج بدھ کو ایمان کو ابو ظہبی کی سیر کرائی جائے گی۔ وہ کچھ دیر اسپتال کے تیسرے گیٹ پر بھی رکے گی۔ اس دوران وہ آئی کریم سے بھی لطف اندوز ہوگی جس کے بعد اسے دوبارہ اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ایمان نے اسپتال کے کمرے سے باہر نکلنے، پارک میں بیٹھنے اور آئس کریم کھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اسپتال انتظامیہ نے اس کی یہ خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایمان عبدالعاطی کیعلاج کے بارے میں بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی طبی ٹیم میں شامل ڈاکٹر انیتا داس نے کہا کہ اگلے مراحل میں ایمان کا مزید 100 کلو گرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

مزید : علاقائی