برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے جاپان پہنچ گئیں، میڈیا رپورٹ

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے جاپان پہنچ گئیں، میڈیا رپورٹ

ٹوکیو(اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے 3 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئی ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس دورے کے دوران وہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ آزاد تجارت کو آگے بڑھائیں گی اور بریگزٹ کے حوالے سے اٹھنے والے خدشات کو دور کریں گی۔ ان کی شہنشاہ اکیٹو اور وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقاتیں طے ہیں۔ برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد جاپانی کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں اور ان میں قریب ایک لاکھ 40ہزار برطانوی شہری ملازمت کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر