سعودی محکمہ ڈاک نے حاجیوں کیلئے 3لاکھ نقشے جاری کردیئے

سعودی محکمہ ڈاک نے حاجیوں کیلئے 3لاکھ نقشے جاری کردیئے

ریاض (اے پی پی) سعودی محکمہ ڈاک نے حجاج کرام اور مقدس شہروں سمیت امسال مشاعر مقدسہ میں حج خدمات پیش کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو 3لاکھ رہنما نقشے جاری کردیئے۔ العریبہ نیوز کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر اسامہ الطف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک نے اعلیٰ فنی معیار کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ کے شاندار نقشے تیار کرائے ہیں جن کی مدد سے عازمین حج ہوٹلوں ، مساجد، تجارتی مراکز، سڑکوں ، پٹرول اسٹیشنوں ، پارکنگ لاٹس، پولیس اسٹیشنوں ، شہری دفاع وہلال احمر کے دفاتر، ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹر، دواخانوں او رسرکاری اداروں کا پتہ آسانی سے معلوم کر سکیں گے۔

نقشے میں داخلی حاجیوں، جی سی سی ممالک، عرب ممالک، امریکہ ، آسٹریلیا ویورپی ممالک، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا او رغیر عرب افریقی ممالک کے حاجیوں کے خیموں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ نے اسمارٹ فون کے لئے موثر ایپلیکیشن بھی جاری کر دی ہیں۔

مزید : عالمی منظر