مصر ٗ مسافر بس پل پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ٗ14 ہلاک ٗ42 زخمی

مصر ٗ مسافر بس پل پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ٗ14 ہلاک ٗ42 زخمی

قاہرہ (این این آئی)مصر میں مسافر بس پل پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔مصر کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں14 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر