بادامی باغ ، مال بردارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، بھائی شدید زخمی

بادامی باغ ، مال بردارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، بھائی شدید ...

لاہور(اپنے کر ائم رپو رٹرسے)بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتار مزداکی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے بند روڈ میں نامعلوم تیز رفتار مزد ا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 24 سالہ افضل موقع پر جاں بحق اور اس کا بھائی رمضان شدید زخمی ہو گیا۔ نامعلوم مزدا ڈارئیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے جبکہ شدید زخمی رمضان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق شادباغ کے رہائشی دونوں بھائی اپنے گھر سے دوائی لینے بادامی باغ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔

مزید : علاقائی