سیشن کورٹ:پولیس کے سادہ کپڑوں میں اہلکار رجسٹریاں لے کر گھومتے ٹاؤٹ تلاش کرتے رہے

سیشن کورٹ:پولیس کے سادہ کپڑوں میں اہلکار رجسٹریاں لے کر گھومتے ٹاؤٹ تلاش ...

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں پولیس نے کریک ڈاؤن کاآغاز کرتے ہوئے ٹاؤٹوں اورمفرور ملزموں کے ضامنوں کی فہرستیں اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں ۔سیشن کورٹ میں منشیات کی عدالتوں نے مفرور ہونے والے ملزموں کے کیسوں کو داخل دفتر کرتے ہوئے 100 کے قریب ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔سیشن کورٹ میں سارا دن سادہ لباس میں پولیس اہلکار ٹاؤٹوں کو تلاش کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق بعض ٹاؤٹ مختلف مکانوں کی رجسٹریاں لے کرعدالتوں میں گھومتے رہتے ہیں اور عدالتوں میں ضمانتوں کے لئے آنے والے ملزموں کو بھاری رقم لے کر ضمانت نامے دے دیتے ہیں۔

مزید : علاقائی