غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث دو ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث دو ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث دو ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزموں غلام مصطفی اور مزمل ممتاز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم غلام مصطفی کا 7روزہ اور ملزم مزمل ممتاز کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔ ملزموں کے قبضے سے چالیس غیر قانونی طور پر ایکٹو کی گئی موبائل سمز اور گیٹ وے ایکسچینج برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی