گردہ سکینڈل کیس، ملزم التمش کے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے کی رپورٹ پیش

گردہ سکینڈل کیس، ملزم التمش کے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایف آئی اے نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے 3اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف رپورٹ پیش کر دی ہے، عدالت نے فریقین کو 6ستمبر کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ کے روبر موقف اختیار کیا گیاکہ گردہ سکینڈل کے ملزموں نے غیر قانونی پیوند کاری کے ذریعے کمائی گئی رقم اپنے قریبی رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم جمع کروئیں،کچھ حد تک دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -