بیلف کا تھانہ مانگا منڈی میں چھاپہ، محبوس شہری کو بازیاب کروا لیا گیا

بیلف کا تھانہ مانگا منڈی میں چھاپہ، محبوس شہری کو بازیاب کروا لیا گیا

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی میں بیلف کا چھاپہ محبوس شہزاد کو تھانے کی حوالات سے برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ محمد شفیق نامی شخص نے عدالت میں ریٹ دائر کر رکھی تھی کہ میرے داماد شہزاد کو تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مورخہ25/8/17کو رحیم یار خان سے گرفتار کرکے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا بلکہ مجھے بھی ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی جس پر عدالت آفیسر نے سید تجمل حسین شاہ کو بیلف مقرر کیا سید تجمل حسین شاہ نے محبوس شہزاد احمد کو تھانہ مانگا منڈی سے برآمد کر لیا اور بیلف کو معلوم ہوا کہ محبوس شہزاد کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں ایف آئی آر درج ہے مگر رجسٹر میں گرفتاری کا اندارج نہ ہے بیلف نے کہا کہ شہزاد ابیلف کی طرف سے آپ کے پاس بطور امانت ہے اور بیلف نے مزید تھانے کے ایس ایچ او مستینر احمد خاں کو کہا کہ شہزاد کو 31/8/17کو 8بجے اور تفیشی آفیسر غلام قادر کو ہمراہ ریکارڈ کے خالد بشیر ایڈیشن جج کے پیش کریں ۔

مزید : علاقائی