17ستمبر کو 4سال سے ووٹ کی تذلیل کرنیوالوں کا احتساب ہو گا:مریم نواز

17ستمبر کو 4سال سے ووٹ کی تذلیل کرنیوالوں کا احتساب ہو گا:مریم نواز

لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ 17 ستمبرلاہورمیں شیر بولے گااور چار سال سے ووٹ کی تذلیل کرنے والوں کا احتساب ہوگاوہ گزشتہ روز موہنی روڈ پراپنی والدہ اورحلقہ این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہی تھی مریم نواز نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ مداریوں اور کھلاڑیوں کو بھگانہ ہوگااور عوام ان کو پہلے کی طرح اب بھی مسترد کریں گے عوام جانتے ہیں کہ سٹرکیں اور موٹروے نوازشریف نے بنائی مگر ترقی کے دشمنو ں نے انہیں عوام سے محبت کی سزاد ی اب عوام ان سے بدلہ بھی لے گے اور احتساب بھی کریں گے مریم نواز نے گزشتہ روز حلقہ میں ڈورٹوڈوراپنی والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیاوہ کئی مقامات پر گئی جہاں عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اور ان پر پھول کی پتیاں نچھاورکی ۔گزشتہ روز مریم نواز کی آمد سے قبل ن کے کارکنوں نے ریلیاں نکالی بعض کارکن زندہ شیر لے آئے اور انہوں نے زندہ شیرگاڑیوں کی چھتوں پر بٹھاکرگلی گلی نواز شریف زندہ باد کے نعرہ لگائیں ۔

مزید : صفحہ اول