بھا رتی فو ج کی فا ئر نگ ،ایککشمیری شہید

بھا رتی فو ج کی فا ئر نگ ،ایککشمیری شہید

کھوئی رٹہ (آئن لائن ) لائن آف کنٹرول پر قابض انڈین افواج کی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ سے ایک کشمیری شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں کھڈ مٹھی دھڑہ میں انڈین آرمی کی بلا اشعال فائرنگ سے 52سالہ محمد رشید ولد محمد سائیں موقع پر شہید ہو گیا ظالم بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید کا سینہ گن کے برسٹ لگنے سے چھلنی چھلنی ہو گیا بھارتی افواج مقامی آبادی کو نشانہ بناتی رہی پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ۔

کشمیری شہید

مزید : صفحہ اول