ڈاکٹر عاصم کے باہر جانے پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے

ڈاکٹر عاصم کے باہر جانے پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے
ڈاکٹر عاصم کے باہر جانے پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے

  


اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے باہر گئے ہیں ٗ جلد واپس آئیں گے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے باہر جانے پر پابندی نہیں تھی، ان کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، وہ اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے باہر گئے ہیں، جلد واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے ملک سے باہر جانے کے معاملے پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے، اتنی بڑی چوری کرنے کے باوجود ان کو باہر جانے کی اجازت دی گئی جنہوں نے اربوں روپے لوٹے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ کمپرومائز ہوا ہے، اگر اس طرح اربوں روپے چوری کرنے والوں کو سزا نہیں ملے گی تو چوری کیسے رک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کو موثر طریقے سے پیغام دینا ہو گا، آج پارلیمنٹ سے جو قرارداد آئے اس کا مقصد پاکستان کی خود انحصاری ہونا چاہیے، ہمیں کسی کا محتاج نہیں ہونا چاہیے جبکہ اصولوں پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اعجاز الحق

مزید : صفحہ آخر