مردم شماری کے اعداد و شمار پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنا ہوں گے :فضل الرحمٰن

مردم شماری کے اعداد و شمار پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنا ہوں گے :فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکی ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کاری ضرب ہے قومی قیادت کا مؤقف تسلی بخش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں علیل جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی عیادت اورصوبائی رہنماء مولانا عبدالکریم عابد کی دعوت پر جامعہ مدنیہ گلشن اقبال آمد میں استقبالئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری، مولانا عمر صادق،مولانا ناصر محمود سومرو،مولانا سید حماد اللہ شاہ،مولانا غلام اللہ ہالیجوی، مولانا گل محمد طالونی، مفتی عبدالحق عثمانی،قاضی فخرالحسن،مولانا محمد غیاث،بابر قمر عالم ،مولانا عبدالرشید نعمانی،مولانا احسان اللہ ٹکروی،اکبرشاہ ہاشمی، مفتی محمد حنیف حضروی،مولانا عطاء الحق عابد،محمد سمیع سواتی،مفتی عاصم کریم،،مفتی عبدالمنعم،لطیف الرحمن، مفتی امان اللہ عابد،مولانا اکرم شاہ شیرازی و دیگربھی موجود تھے۔قبل ازیں جامعہ مدنیہ گلشن اقبال آمد پرجے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے اعداد وشمارپر سندھ سمیت دیگر صوبوں کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کئے جانے چاہئیںیہ عمل اگر متنازعہ بن گیاتو اس سے احساس محرومی کو فروغ ملے گا جو کسی صورت ملک کی وحدت کیلئے بہتر نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغان پالیسی کی آڑمیں پاکستان کو کمزور کررہاہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی معزولی کے بعد امریکہ نے لمحہ بھی ضائع نہیں کیا،اور فوری اقدامات کے طور پاکستان کیخلاف جارحانہ دھمکی آمیز زبان استعمال کی پاکستانی قیادت کا امریکہ کے حوالے سے جوابی مؤقف حوصلہ افزاء رہا، امریکہ سعودی عرب کو ایران سے بھارت کو چائنہ سے اور پاکستان کو افغانستان سے لڑانا چاہتاہے،ان سازشوں کا بروقت آشکار ا کرناپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا ہم نے اس راہداری کو ہرصورت کامیابی سے ہم کنار کرنا ہے۔جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جماعتی ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ صد سالہ عالمی اجتماع کے تاریخی پیغام کو گھر گھر قریہ عام کریں اور عوامی حلقوں میں جمعیۃ علماء اسلام سے وابستگی کی مہم چلائیں ،انہوں نے صوبائی سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو کی عیادت کے دوران ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔