وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امیر مقام کی ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امیر مقام کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوامیں پارٹی امور،وفاق کی تعاون سے جاری منصوبوں اورنئی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے انجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوا میں وفاقی منصوبوں کی بین الاقوامی طرزاورمعیاری طورپربنانے کیلئے نگرانی اورمنصوبوں کی تکمیل کے عمل کومزیدمہمیزدینے کی ہدایت کی تاکہ عوام منصوبوں سے جلدازجلدمستفیدہوسکے۔اس موقع پرانجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخواکے ترقیاتی منصوبوں میں ذاتی طورپردلچسپی لینے پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے خیبرپختونخواکے ترقیات منصوبوں میں ہمیشہ ذاتی دلچسپی لی ہے جس کی بدولت آج وفاقی حکومت کی تعاون سے خیبرپختونخوامیں اربوں کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخالفین عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکھنے کی ناکام کوشش نہ کریں،خیبرپختونخوا کی ترقی اوریہاں کے عوام کی بہترمفادمیں پالیسیوں کااعتراف عوام نے خودکرلیاہے،آئندہ انتخابات میں صوبے سے پٹیچراورریلو کٹے کھلاڑیوں کاصفایاکرکے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ٹیم کھلے گی انشاء اللہ۔

مزید : کراچی صفحہ اول