صوبائی حکومت کی انکوائری کمیشن نے ایم ڈی خیبر بینک کو ظلط اور جھوٹا قرار دیدیا:مظفر سید ایڈووکیٹ

صوبائی حکومت کی انکوائری کمیشن نے ایم ڈی خیبر بینک کو ظلط اور جھوٹا قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ ) صوبہ خبیر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایم ڈی خبیر بنک چند دنوں کا مہمان ہے اور ان کو آیندہ چند دنوں میں اپنے عہدے سے ہٹادیا جائے گاجماعت اسلامی صوبائی حکومت کا حصہ رہے گی صوبائی حکومت کے انکوائری کمیشن نے ایم ڈی خبیر بنک کو غلط اور جھوٹا قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جرگہ ھال بلامبٹ میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنردیر لوئرعطا ء الرحمن،پی ڈی تیمرگرہ میڈیکل کالج ڈاکٹر شوکت علی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل ودیگرحکام نے شرکت کی اجلاس میں پی ڈی تیمرگرہ میڈیکل کالج ڈاکٹر شوکت علی نے صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ کو تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تیمرگرہ میڈیکل میں کلاسوںآیندہ سال باقاعدہ کلاسوں کا اجراء کیا جائے گا جسکے لئے تما م تر انتظامات شروع کئے ہیں اجلاس سے صوبائی وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تیمر گرہ میڈیکل مکمل تعمیر پر دو ارب روپے کی لاگت آئی گی اور اس عظیم منصوبے کی بر قت تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا اغاز شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج علاقے کے عام کا ایک دیر نیہ مطالبہ تھا جوکہ جماعت اسلامی نے پورا کرکے دکھایا اب یہاں کے طلباء وطالبات اپنے مقامی شہر میں میڈیکل کے تعلیم حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پچاس کروڑ روپے منظور کئے ہیں جس پر جلدی کام کا آغاز کیا جائے گا جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔۔۔