میاں صاحب کے قصے ختم نہیں ہوئے تھے، اب شہباز کے شروع ہو گئے، کائرہ
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے پہلے بڑے میاں صاحب کے قصے ختم نہیں ہوئے تھے، اب شو باز کے شروع ہو گئے ہیں،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے ملتان میٹرو میں کرپشن پکڑی ہے،میاں صاحب ابھی تو ترکی کی کمپنیاں بھی پکڑی جائینگی،آج ہم فیصل میر کے آفس آئے ہیں ،لاہور کے جیالے بڑے جوش و خروش سے بھنگڑے ڈالتے ہوئے چھوٹی سی ریلی میں شریک ہوئے۔ کائرہ کا یہ طنزیہ خطاب یا ریلی چھوٹی ہونے کا اعتراف تھا۔یا پھر لاہور تنظیم پر تنقید۔
کائرہ