امریکی دھمکیاں غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے سننا پڑ رہی ہیں‘ دوست کھوسہ

امریکی دھمکیاں غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے سننا پڑ رہی ہیں‘ دوست کھوسہ

ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر) سردار دوست محمد خان کھوسہ نے ایک اہم میٹنگ کے دوران کہا کہ ہمارے وطن عزیز کو دھمکیاں صرف اور صرف خارجہ پالیسی صحیح ہوتی تو یہ دن نہ آتا کسی کی دھمکیاں سننے کو ۔ یہ بات ہر وہ ملک سن لے جس کی سوچ میں ذرہ بھر بھی کوئی فتور ہو۔ اگر کسی بھی ملک(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

نے ہمارے وطنِ عزیز کی طرف میلی ایک آنکھ بھی دیکھی تو اس کی دونوں آنکھیں نکال لیں گے۔ ہم نے وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ پہلے کیا ہے اور نہ اب کریں گے۔ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں وطن کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی زبانیں نکال لیں گے۔ ہماری پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں حاصل کی ہیں اللہ پاک کے فضل سے وہ قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ اُس کے بعد وہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔

دوست کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر