آزادی ٹرین کا ریلوے سٹیشن روجھان پر سٹاپ مقرر نہ ہونے کے باعث استقبال کیلئے آئے عوام مایوس
روجھان(نمائندہ پاکستان ) یوم آزادی کی حوالے سے آزادی ٹرین کا سنتے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
ہی سینکڑوں افراد قومی جذبے اور محبت کے ساتھ ریلوے اسٹیشن روجھان پہنچے جہاں جا کر معلوم ہوا کہ روجھان اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا سٹاپ نہیں ہے آزادی ٹرین روجھان اسٹیشن پر روکے بغیر اگلے سٹاپ کی طرف روانہ ہوگئی عوام نے موقع پر موجود ریلوے حکام سے درخواست کی کہ آزادی ٹرین کا چند منٹ روکا جائے مگر ریلوے حکام نے انکی درخواست مسترد کردی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ملک احسان احمد ریسکیوٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود رہے روجھان کی سینکڑوں عوام دھول دھمامے کے ہمراہ گھنٹوں ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا نتظار کرتے رہے تاہم گھنٹہ بھر آزادی ٹرین لیٹ پہنچی ٹرین کا روجھان اسٹیشن پر سٹاپ نہ رکھنے پرروجھان کی عوامی وسماجی حلقہ نے شدید مذمت کی ہے۔