سی پی او کیطرف سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کیلئے شیڈول مرتب کرنے کی منظوری

سی پی او کیطرف سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کیلئے شیڈول مرتب ...

ملتان( وقائع نگار ) سی پی او ملتان کا ایک اور احسن اقدام ‘ ضلع بھر کے پولیس ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی کیلئے شیڈول ترتیب دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ واضح رہے سابق سی پی او احسن یونس (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

نے بھی اپنی تعیناتی کے بعد پولیس ملازمین کی ہفتہ وار ایک چھٹی دینے کی منظوری دی تھی جس پر کافی عرصہ عمل ہوتا رہا ہے ‘ کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار چھٹی کو روک دیا گیا تھا مگر سی پی او چوہدری محمد سلیم نے بطور سی پی او کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ملازمین کو ذہنی سکون و تھکاوٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ میں ایک بار ہر پولیس ملازم کو شیڈول کے مطابق چھٹی دی جانے کا اعلان کیا ہے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے بعد تمام تھانوں ‘ درجات ‘ ریڈرز حضرات کوچھٹی ہفتہ وار دینے کیلئے شیڈول تیار کر نے کی ہدایت دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر