ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کا سول جج کے ہمراہ سنٹر جیل کا دورہ‘ معمولی جرائم میں ملوث 4 ملزمان کی رہائی کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کا سول جج کے ہمراہ سنٹر جیل کا دورہ‘ معمولی جرائم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان ہمراہ سول جج زاہد قیوم نے سنٹر جیل کا دورہ کیا ‘ چاک و چوبند وارڈ گارڈ نے سلامی دی ‘ جیل ہسپتال کا دورہ کیا ‘ اسیران کی عیادت(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کی ‘ ڈینٹل سیکشن ‘ آپریشن تھیٹر ‘ کلینکل لیبارٹری ‘ ایکسرے یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ‘ مختلف بارکو اور نوعمر وارڈ کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے ملاقات شیداسیران کے پی سی او کا بھی معائنہ کیا ۔ معمولی جرائم میں ملوث 4 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ‘ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل محسن رفیق چوہدری‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک لیاقت ‘ محمد ریاض ‘ راؤ ندیم و دیگر عملہ بھی ہمراہ تھے ۔