پاکستان کو اب نو مور کی پالیسی اپنانا ہوگی‘ میاں سہیل

پاکستان کو اب نو مور کی پالیسی اپنانا ہوگی‘ میاں سہیل

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ امریکہ و بھارت پاکستان کے اعلانیہ دشمن ہیں، حکومت پاکستان کو اب ڈومورکے جواب میں نومور کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ وطن عزیز کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نہیں کیا جائے گا۔تمام شہروں میں امریکی قونصل خانے بند کئے جائیں۔نیٹو سپلائی فوری بند اور امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔ امریکہ دھمکیوں پر پاکستانی قوم سے معذرت کرے۔ان خیالات کا اظہار جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد ،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،مفتی زبیر،یاسر سلیم،عبدالرحمان شاہین،محمد سلمان،راشد حسین،فہد مدنی،محمد ثاقب و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آبادمیں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع میں ساتھ کھڑی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کو کھلم کھلاجنگ کی دھمکی دی ہے،ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے امریکی رویئے پر شدید احتجاج کیا جائے اور جب تک امریکہ معذرت نہ کرے سفیر کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا جائے۔امریکی صدر کو پاکستانی قوم سے معافی مانگنے تک سفارتخانے و قونصل خانے بند کر دینے چاہئیے۔خود مختار قومیں جو رویہ رکھتی ہیں اسلام آباد کی حکومت نے ابھی تک وہ رویہ پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے کندھوں پر آ رہا ہے۔بھارت کو افغانستان میں رول دیئے جانے کے بعد بھارتی طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔نیٹو کی سپلائی مکمل طور پر بند کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے ابھی تک قومی غیرت کا مظاہرہ نہیں کیا۔وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ مؤخرکرنے کی بجائے منسوخ کرنے کا اعلان کرے۔پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملکی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

میاں سہیل

مزید : ملتان صفحہ آخر